800 سے زیادہ سانتا کلاز سڑکوں پر نکل آئے، دلچسپ خبر

لاہور: (نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) کرسمس کی آمد آمد ہے اور اس موقع پر جہاں دنیا بھر میں سانتاکلاز اپنے سفری منصوبوں اور تحائف کو حتمی شکل دے رہے ہیں وہیں لوگ کرسمس کی شاپنگ اور سجاوٹ مکمل کرنے میں بھی مصروف ہیں۔کرسمس کے موقع پر سانتاکلاز کی اہمیت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے دنیا بھر میں مختلف سانتا کلاز ریسوں کا اہتمام کیا جاتا ہے جس میں عام لوگوں کی بڑی تعداد سانتا کلاز کا روپ اپنا کر شریک ہوتی ہے۔ اس ریس کا مقصد دوڑ میں جیت نہیں بلکہ محض مل جل کر تفریح کرنا ہے۔امریکی شہر سان انٹونیو میں بھی ایسی ہی ایک ریس کا انعقاد کیا گیا جس میں 800 سے زائد افراد سانتا کلاز کا مخصوص لباس پہنے سڑکوں پر نکل آئے اور امدادی مقاصد کے تحت ہونیوالی 5 کلو میٹر طویل ریس میں حصہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں انتخابات 2024 کے نتائج میں تاخیر، صارفین نے میمز بنا ڈالیں

پاکستان میں عام انتخابات 2024 کے نتائج کے طویل انتظار نے جہاں قومی اور عالمی …