لاہور کی سکھ برادری کرتار پور بارڈر کھلنے پر خوشی سے جھوم اُٹھی

لاہور(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) کرتار پور بارڈر کے کھلنے کی خوشخبری پر لاہور کی سکھ برادری بھی نہال ہوگئی ہے، سکھ کمیونٹی کا کہنا ہے کہ حکومت کا یہ احسان کبھی فراموش نہیں کر سکتے۔سکھ یاتریوں کے لیے کرتار بارڈر کھلنا کسی نعمت سے کم نہیں، کہتے ہیں کہ حکومت کا یہ احسان کبھی فراموش نہیں کر سکتے، کرتار پور بارڈر کھلنے کی امید چھوڑ چکے تھے۔سکھ برادری کا کہنا ہے کہ کرتا رپور بارڈ کھلنے سے عوامی رابطے بڑھیں گے اور پاک بھارت تعلقات میں بھی بہتری آئے گی۔واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان سکھوں کے مقدس مقام گوردوارہ کرتار پور کوریڈور کا آج سنگ بنیاد رکھ رہے ہیں، راہداری کے لیے بھاری مشینری تعمیراتی کام کے لیے پہنچا دی گئی ہے۔پاکستان نے گوردوارہ کرتار پور صاحب کی زیارت کے لیے آنے والے یاتریوں کی سہولت کے لیے سرحد سے گوردوارے تک رسائی کے لیے ویزے جاری کرنے کے بجائے مخصوص دورانیے کے خصوصی پرمٹ جاری کرنے کی منصوبہ بندی بھی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں انتخابات 2024 کے نتائج میں تاخیر، صارفین نے میمز بنا ڈالیں

پاکستان میں عام انتخابات 2024 کے نتائج کے طویل انتظار نے جہاں قومی اور عالمی …