جارج بش بھی پاکستانی ٹیلر کے مداح نکلے، دلچسپ خبر

کراچی (نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) یوں تو دنیا میں ملک کا نام روشن کرنیوالے پاکستانیوں کے چرچے عام ہیں تاہم حال ہی میں ایک ایسے پاکستانی ڈیزائنر کے فیشن کے دنیابھر میں دھوم مچی ہوئی ہے جو مردوں کےشاندارملبوسات تیار کرنے میں مہارت رکھتے ہیں ۔سرفراز اکبر نامی یہ پاکستانی ٹیلر سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش سمیت کئی نامورشخصیات کے ملبوسات تیار کر چکے ہیں۔سرفراز اکبر کراچی زمزمہ کی ایک شاپ میں اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں جو گزشتہ دنوں ایک پرائیویٹ طیارے کے ذریعے امریکا پہنچے اور سابق امریکی صدر جارج ڈبلیوبش کے ملبوسات سینے کے لئے ان کا نا پ لیتے دکھائی دئیے اور بش نے سر فراز کے کام کو بیحد داد بھی دی ۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں انتخابات 2024 کے نتائج میں تاخیر، صارفین نے میمز بنا ڈالیں

پاکستان میں عام انتخابات 2024 کے نتائج کے طویل انتظار نے جہاں قومی اور عالمی …