پاکستانی نوجوان کی شہد کی مکھیوں سے دوستی ہو گئی

کراچی:(میڑیا92) صحرائے تھر میں شہد کی مکھیوں اور نوجوان کی دوستی مثال بن گئی، زہریلی مکھیاں اسے کاٹنا تو درکنار اس کے ہاتھوں میں ایسے چلی جاتی ہیں جیسے اس کی پالتو ہوں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ دس سالوں سے شہد نکالنے والے پاکستانی نوجوان حبیب اللہ اور شہد کی مکھیوں کے میل ملاپ نے علاقہ مکینوں کو حیران کر دیا ہے۔ تھرپارکر کے شہر چھاچھرو کے رہائشی حبیب اللہ کی وجہ شہرت شہد کی مکھیوں سے اس کی وہ دوستی ہے جو اب علاقے بھر میں مشہور ہو گئی ہے۔

یہ نوجوان گزشتہ 10 سالوں سے شہد توڑنے کا کام کرتا ہے مگر آج تک کسی ایک بھی مکھی نے اسے نہیں کاٹا،وہ شہد نکالتے وقت زہریلی مکھیوں کو مٹھیوں میں بھر بھر کے اڑاتا ہے اور مکھیاں بھی اس کی مٹھی میں یوں چلی جاتی ہیں جیسے حبیب اللہ نے انہیں پالا ہو۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں انتخابات 2024 کے نتائج میں تاخیر، صارفین نے میمز بنا ڈالیں

پاکستان میں عام انتخابات 2024 کے نتائج کے طویل انتظار نے جہاں قومی اور عالمی …