پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کا نیب کو تحقیقات میں تعاون سے صاف انکار

لاہور(میڈیا92نیوز آن لائن )پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کا نیب کو تحقیقات میں تعاون سے صاف انکار، آمدن سے زائد اثاثہ جات، منی لانڈرنگ اور رمضان شوگر ملز میں لیگی رہنما نیب حکام کے سامنے ڈٹ گئے اور اپنے خلاف تمام تر الزامات کو جھوٹ کا پلندہ قرار دے دیا۔ ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز کسی بھی سوال کا سیدھے منہ جواب نہیں دے رہے اور الزامات کی صحت جرم سے مکمل انکاری ہیں۔ ان کے عدم تعاون سے تحقیقات آگے بڑھانے میں مشکلات ہو رہی ہیں۔ نیب نے جب انہیں لاکھوں ڈالرز منتقل ہونے کی تفصیلات دکھائیں تو وہ غصے میں لال پیلے ہو گئے اور کہا مجھے نہیں معلوم سب سلمان شہباز کو پتہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …