اراکین قومی و سینیٹ کو تنخواہوں اور مراعات کے ساتھ اب ہر ماہ اپنے حلقے سے اسلام آباد تک سفر کیلئے بزنس کلاس کے 25 ہوائی ٹکٹ دینے کا فیصلہ

اسلام آباد (میڈیا 92 نیوز آن لائن )اراکین اسمبلی اور سینیٹ کو اپنے آبائی حلقوں میں جانے کیلئے ہر مہینے 25 بزنس کلاس کے ایئر ٹکٹس عوام کے پیسے سے خرید کر مفت میں دینے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیاہے ۔

نجی اخبار ” دنیا نیوز“ کے صحافی ساجد چوہدری نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ مفت بزنس کلاس کے ٹکٹ فراہم کرنے کے ضمن میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے چیئرمین فارق ایچ نائیک کی زیر صدارت چھ روزہ اجلاس میں اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور مراعات سے متعلق بل میں ایک نئی ترمیم متعارف کروائی گئی ہے

اس ترمیم میں قرا دیا گیاہے کہ اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹ کو تنخواہوں اور مراعات کے ساتھ ساتھ ہر ماہ اپنے حلقے سے اسلام آباد تک سفر کیلئے بزنس کلاس کے 25 ہوائی ٹکٹ فراہم کئے جائیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …