بیساکھی میلے میں شرکت کے لیے پاکستان آئے سکھ یاتری لاہور پہنچ گئے

لاہور(میڈیا92نیوزآن لائن) بیساکھی میلے میں شرکت کے لیے پاکستان آئے سیکڑوں سکھ یاتری مختلف شہروں میں مذہبی رسومات کی ادائیگی کے بعد لاہور پہنچ گئے ہیں۔بسوں میں بیٹھ کریہ سکھ یاتری اب قافلے کی صورت میں گوردوارہ صاحب کرتار پور روانہ ہو رہے ہیں ۔

بیساکھی میلے میں شرکت کے لیے دورے پر آئے سکھ یاتریوں نےگوردوارہ ڈیرہ صاحب میں ماتھا ٹیکی کی رسم ادا کی۔گروگرنتھ صاحب کا اکھنڈ پاٹ کیا اور شبد کیرتن سمیت دیگر مذہبی رسومات ادا کیں۔

اس موقع پر امریکا سےآئے سکھ یاتریوں کے جتھے کی سربراہ مسز سیلوین کو چادر پہنائی گئی، سکھ یاتریوں نے اجتماعی دعا میں بھی شرکت کی، وہ پاکستان میں مذہبی رسومات کی ادائیگی پر بہت خوش دکھائی دیئے۔12 اپریل کو پاکستان کےدورے پرآنے والےیہ سکھ یاتری 21 اپریل کو واپس لوٹ جائیں گے۔دنیا بھر سے آئے سکھ یاتری جوش و خروش کے ساتھ اپنی مذہبی رسومات ادا کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …