بحریہ ٹاؤن کراچی کی پیشکش منظور، اوورسیز پاکستانیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

اسلام آباد(میڈیا92نیوزآن لائن رپورٹ رضا ملک) سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے بحریہ ٹاؤن کراچی کی پیشکش منظور کرنے پر اوورسیز پاکستانیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد اوورسیز پاکستانیوں نے جنگ کو فون کرکے اپنے خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک ریاض نے پاکستان کو خوبصورت بنانے اور ملکی ترقی خوشحالی کے ساتھ ساتھ رفاعی و سماجی کاموں میں گرانقدر خدمات سرانجام دی ہیں۔اوورسیز پاکستانیوں کا کہنا تھا کہ بحریہ ٹاؤن کی جانب سے بھاری رقم جمع کرانے کی پیشکش کو قبول کرکے اعلیٰ عدلیہ نے ہمارے دل جیت لئے ہیں۔واضح رہے کہ بحریہ ٹاؤن کے اکثر منصوبوں میں اوورسیز پاکستانیوں نے اپنی ساری زندگی کی حق حلال کی کمائی لگائی ہوئی تھی کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ ملک ریاض وہ انسان ہیں جن کی ساری جدوجہد ملک قوم کی ترقی خوشحالی اور خوبصورتی کےلئے گزری ہے اور انہیں ہر حال میں سر خرو ہونا چاہئے تھا جس کےلئے وہ دعا گو بھی تھے۔اوورسیز پاکستانیوں کا کہنا تھا کہ ملک ریاض نے کھیلوں کے فروغ اور خصوصی طور پر مساجد کی تعمیر کےلئے قابل تحسین اقدامات کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

لاہور؛ لاکھوں پاسپورٹ التوا کا شکار، شہری کئی ماہ سے پریشان

لاہور: محکمہ پاسپورٹ میں ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد پاسپورٹ التوا کا شکار ہونے کی وجہ …