فتح جنگ میں اغواءہونے والے 2 ڈاکٹرز قتل

پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا ، ملزمان کے خلاف تفتیش کا آغاز
اٹک(میڈیا92نیوز آن لائن) فتح جنگ میں اغواءہونے والے اسلام آباد کے دو ڈاکٹرز کو قتل کرنے کر کے ان کی لاشیں سمال ڈیم کے پاس پھینک دی گئیں ۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق فتح جنگ میں 14 مارچ کو اسلام آباد کے دو ڈاکٹرز کو مقامی افراد کے ساتھ تنازعے پر گاڑی سمیت اراضی کے حکام پر اغواءکیا گیا اور 4 روز کے بعد دونوں ڈاکٹرز کی تشدد زدہ لاشوں کو فتح جنگ میں سمال ڈیم کے قریب پھینک دیا گیا پولیس نے دونوں ڈاکٹرز کی لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا اور ملزمان کے خلاف تفتیش کا آغاز کر دیا ۔( جاوید)

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …