سعودی حکومت کے 6 رکنی وفد کی اسلام آباد آمد

خصوصی وفد ولی عہد کی پاکستان آمد سے قبل انتظامات کا جائزہ لے گا
اسلام آباد(میڈیا92نیوز آن لائن) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے سلسلے میں سعودی حکومت کا 6 رکنی وفد نور خان ایئر بیس پہنچ گیا۔یہ وفد ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور سے خصوصی طیارے کے ذریعے پاکستان پہنچا ہے جو سعودی ولی عہد کی آمد سے قبل تمام انتظامات کا جائزہ لے گا۔شہزادہ محمد سلمان کی پاکستان آمد کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوگئی ہیں اور حفاظتی منصوبہ تشکیل دےدیا گیا ہے۔سعودی ولی عہد کا جہاز جیسے ہی پاکستانی حدود میں داخل ہوگا پاک فضائیہ کے لڑاکا طیارے اسے اپنے حصار میں لے لیں گے اور نورخان ایئربیس پر اترنے تک وہ پاکستانی طیاروں کے حصار میں رہے گا۔شاہی مہمان طیارہ پاکستان میں داخل ہوتے ہی پورے ملک میں کمرشل پروازیں معطل کردی جائیں گی۔ حفاظتی نقطہ نظر سے بے نظیر ائیرپورٹ اور نور خان ائیربیس کی پارکنگ سے تمام نجی طیارے ہٹا دیئے جائیں گے۔ولی عہد کو براستہ سڑک وزیراعظم ہاو¿س تک انتہائی سخت سیکورٹی میں لے جایا جائےگا اور شاہی مہمانوں کی سیکورٹی پر تعینات سیکورٹی اہلکاروں کو خصوصی پاسز جاری ہوں گے ،جن کے بغیر کسی بھی سیکیورٹی اہلکار کو روٹ پر تعینات نہیں ہونے دیا جائےگا۔

یہ بھی پڑھیں

لاہور؛ لاکھوں پاسپورٹ التوا کا شکار، شہری کئی ماہ سے پریشان

لاہور: محکمہ پاسپورٹ میں ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد پاسپورٹ التوا کا شکار ہونے کی وجہ …