نوشہرہ،مسلح افراد نے گھر میں گھس کر 5 افراد کو قتل کردیا

نوشہرہ(میڈیا92نیوز آن لائن)پبی کے علاقے میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے میاں بیوی سمیت 5 افراد کو قتل کردیا، ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نوشہرہ میں پبی کے علاقے میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے میاں بیوی سمیت 5 افراد کو قتل کردیا،جاں بحق ہونے والوں میں 3 بچے بھی شامل ہیں ،جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا قتل ایک ہی خاندان سے ہے ،ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔پولیس نے لاشیں قبضے میں لے کر ہسپتال منتقل کردیں اور مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …