پاکستانی خاتون آفیسر سہائے عزیز نے چینی عوام کے بھی دل جیت لیے

کراچی(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز)چینی قونصل خانے پر ہونےوالے حملے کے خلاف آپریشن میں مرکزی کردار اداکرنے والی خاتون آفیسر سہائے عزیز کے چینی سوشل میڈیا پر بھی چرچے جاری ہیں۔دوروز قبل کراچی میں قائم چینی قونصل خانے پر ہونے والے دہشتگرد حملے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر سب سے پہلے پہنچنے والی اے ایس پی آفیسر سہائے عزیز تالپور دیکھتے ہی دیکھتے پاکستان کی ’ہیرو‘کا درجہ حاصل کرچکی ہیں۔ سہائے پاکستانی سوشل میڈیا پر تو ٹرینڈ کر ہی رہی ہیں تاہم چینی سوشل میڈیا پر بھی ان کی جرات کو بے حد سراہا جارہا ہے۔ایک چینی نے تو سہائے عزیز کو چین آنے اور وہاں شادی کرنے کا مشورہ بھی دے ڈالا اس کے ساتھ ہی چینی عوام سہائے عزیز کی سیکورٹی کیلئے بھی فکر مند ہورہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …