مکہ مکرمہ میں غلاف کعبہ کی تبدیلی کی تقریب ، ہرطرف ’ لبیک اللھم لبیک‘ کی صدائیں

مکہ:(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) مکہ مکرمہ میں غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب جاری ہے، گورنر مکہ، سعودی اعلیٰ حکام،
مسلم ممالک کے سفیر اور خصوصی نمائندے شریک ہیں۔
پرانے غلاف کو اتارنے کا کام جاری ہے جس کے بعد خانہ کعبہ کو نئے غلاف سے آراستہ کیا جائے گا۔
نئے غلاف کو حرم میں لانے کے اہتمام میں کسوہ فیکٹری کے اہلکار پیش پیش ہیں۔
غلاف کعبہ خادم الحرمین شریفین کی جانب سے بطورہدیہ پیش کیا جاتا ہے۔
غلاف کعبہ کی تیاری میں 670کلو ریشم، 130کلو خالص سونا اور چاندی استعمال کی گئی جبکہ 20لاکھ ریال کی لاگت آئی ،47حصوں پر مشتمل غلاف کا ہر حصہ 14 میٹر لمبا اور 95 سینٹی میٹر چوڑا ہے۔
غلافِ کعبہ کی تیاری کیلئے 200افراد بیک وقت کام کرتے ہیں۔
دوسری جانب حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آج ادا کیا جائے گا، اس سلسلے میں عازمین کی میدان عرفات آمد کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …