ورلڈکپ: افغان کھلاڑیوں کی میچ کے دوران نماز ظہر ادائیگی، تصاویر وائرل

افغانستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے آئی سی سی مینز ورلڈکپ میں نیدرلینڈز کے خلاف میچ کے دوران میدان میں نماز ظہر ادا کی جس کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔

لکھنؤ میں ورلڈکپ کے 34 ویں میچ میں نیدرلینڈز کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

افغان بولرز کے سامنے نیدرلینڈز کی ٹیم جم کرنہ کھیل سکی اور 47 ویں اوور میں 179 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی، سائبرانڈ 58 رنزبناکرٹاپ اسکورر رہے۔

نیدرلینڈز کی اننگز کے دوران افغان کھلاڑیوں نے میدان میں نماز ظہر ادا کی، جس کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …