سونا سستا ہوگیا

لاہور (میڑیا92) ملک بھر میں رواں ہفتے کے پانچویں کاروباری روز کے دوران صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں دو ہزار روپے کی کمی ہوئی ہے، ڈالر کی قدر میں کمی کے بعد یہ کمی سامنے آئی۔

24 قیراط سونے کی قیمت ایک لاکھ 500روپے فی تولہ سے کم ہو کر 98 ہزار 500 ہو گئی ہے جبکہ 22 قیراط سونے کی قیمت 90 ہزار 292 روپے فی تولہ مقرر کی گئی ہے۔سونے کی طرح چاندی کی قیمت میں بھی 30 روپے کمی ہوئی جس کے بعد قیمت 1000 روپے فی تولہ ہو گئی ہے۔

عالمی منڈی میں ڈالر کی قیمت میں غیر معمولی کمی کی وجہ سے مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 2000 روپے کم ہو گئی، عالمی مارکیٹ میں مندی کی وجہ سےبھی سونے کی قیمت پر اثر پڑا۔

یہ بھی پڑھیں

اسٹیٹ بینک کے بالواسطہ وفاقی حکومت کو قرض فراہم کرنیکا انکشاف

اسلام آباد: ایک آزاد تھنک ٹینک نے اسٹیٹ بینک پر الزام لگایا ہے کہ وہ وفاقی …