کروڑوں پاکستانیوں کی ذاتی معلومات ڈارک ویب کو فروخت کرنے کا انکشاف

اسلام آباد ( میڈیا 92 نیوز آن لائن ) کروڑوں پاکستانیوں کی ذاتی معلومات کی تفصیلات غیرقانونی طور پر ڈارک ویب کو فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

پاکستان میں ایک سائیبر سیکورٹی کمپنی نے دعویٰ کیا ہےکہ 11کروڑ 50 لاکھ صارفین کا موبائل نمبرز اور ذاتی معلومات کی تفصیلات کا ڈیٹا غیرقانونی طور پر چرا کرایک ڈارک ویب کو 20 لاکھ ڈالر سے زائد میں فروخت کردیا گیاہے۔

اس حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حکام نےکہا ہے کہ اس انکشاف پر تحقیقات کررہے ہیں تاہم ابھی تک ٹھوس معلومات نہیں ملیں جب کہ حقائق کا سراغ لگانے کے لیے موبائل کمپنیوں سے مل کر تحقیقات کی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …