سٹی کورٹ کراچی ، منشیات سمگلنگ کیس میں دو ملزموں کو عمر قید کی سزا

کراچی (میڈیا 92 آن لائن)
سٹی کورٹ کراچی نے منشیات سمگلنگ کیس میں دو ملزموں کو عمر قید کی سزا سنا دی،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد یاسین قادری نے سزاسنائی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق سٹی کورٹ کراچی میں منشیات سمگلنگ کیس کی سماعت ہوئی،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد یاسین قادری نے کیس کی سماعت کی،پولیس نے کہاکہ مجرم ٹرک کے ذریعے منشیات بلوچستان سے کراچی لا رہے تھے ،ملزموں کو سی ٹی ڈی نے 27 ستمبر2019 کو گرفتار کیا۔

عدالت نے مجرم لعل محمد اورسراج الدین کو 176 کلو منشیات سمگل کرنے پر عمرقیدکی سزا سنادی،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد یاسین قادری نے سزاسنائی۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …