راولپنڈی میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کون سی ٹرافی کی تقریب رونمائی ہوئی اور ٹرافی کس چیز کی بنی ہے پڑھئے

لاہور(حافظ عمر سعید سے)راولپنڈی میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی ہوئی۔پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی اور بنگلا دیش کے کپتان مومن الحق نے ٹرافی کی رونمائی کی۔

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان دو میچوں پر مشتمل آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا پہلا میچ کل سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔اس موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا ہر میچ اہم ہے، کوشش ہو گی بطور کپتان پرفارمنس دوں اور جیت میں اہم کردار ادا کروں۔اظہر علی نے کہا کہ کوشش ہو گی کراچی ٹیسٹ کے کمبینیشن کے ساتھ میدان میں اتریں کیونکہ راولپنڈی میں ٹیسٹ میچ نتیجہ خیز ثابت ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم چاہ رہے ہیں کہ ہمارے پاس فاسٹ بولنگ آل راؤنڈر ہو، کوشش کر رہے ہیں کہ پاکستان میں ایسے کمبینیشن کے ساتھ کھیلیں جسے باہر بھی کھلایا جا سکے۔قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ہم اپنے گھر میں ٹیسٹ میچ جیتے ہیں،کوشش ہو گی کہ آنے والا ٹیسٹ بھی جیتیں، ہماری کوشش ہے کہ ہمارے فاسٹ بولرز ہمیں ٹیسٹ میچ جتوائیں۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …