اظہر علی نے اپنی کارکردگی کے حوالے سے بڑا سچ بتادیا

راولپنڈی(میڈیا 92نیوز آن لائن)
قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہرعلی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین ٹیسٹ سیریز دلچسپ ہوگی البتہ میں اپنی کارکردگی سے مطمن نہیں ہوں۔راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کے دوران ٹیسٹ کپتان اظہر علی کا کہنا تھا کہ اچھا ہے کہ باہر کی ٹیمیں پاکستان آرہی ہیں،راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں اچھا کراؤڈ آتا ہے، امید ہے پچھلی دفعہ کی طرح اب کی بار بھی اچھا کراؤڈ آئے گا۔

اظہر علی نے کہا کہ ہم یہی سوچ رہے ہیں کہ ہمیں بہترین پرفارمنس دینی پڑے گی بنگلا دیش کو ہرانے کے لیے ہم تیار ہیں، ہمارا نیا بولنگ اٹیک اچھا ہے لیکن پہلے بھی کہا تھا کہ اسے وقت دینا پڑے گا۔واضح رہے پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 2 میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ کل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …