رونالڈو نے معذور مداح کی خواہش پوری کردی

ترکی(میڈیا92نیوز آن لائن) رونالڈو نے معذور مداح سے ملاقات کرکے اُس کی خواہش پوری کردی معروف فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے معذور مداح سے ملاقات کرکے اُس کی خواہش پُوری کردی۔ گزشتہ روز پرتگال سے تعلق رکھنے والے معروف فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ایک معذور بچے کے ساتھ فٹ بال کھیل رہے ہیں، علی عامر نامی یہ معذور بچہ کرسٹیانو رونالڈو کا ایک خاص مداح ہے۔
رونالڈو نے اپنے اس خاص مداح کی خواہش پر اُس سے ملاقات کی اور پھر فٹ بال بھی کھیلی، رونالڈو نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’آپ سے ملاقات کرکے خوشی ہوئی، آپ نے مجھے بہت متاثر کیا۔‘

دوسری جانب علی عامر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر رونالڈو سے ملاقات کی تصاویر شیئر کیں اور ساتھ ہی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں رونالڈو اپنے مداح کو فٹ بال پر آٹوگراف دے رہے ہیں۔علی عامر نے اِن تصاویر اور ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’اُن کو یقین نہیں آرہا ہے کہ اُن کی یہ خواہش پوری ہوگئی ہے۔‘علی عامر نے لکھا کہ ’میں اِس کے لیے سب سے پہلے اللّہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اُس نے میری دُعا قبول کی اور رونالڈو سے ملاقات کروانے کے لیے کچھ لوگوں کو وسیلہ بنایا۔‘

اُنہوں نے اِس ملاقات کے لیے کرسٹیانو رونالڈو کا بھی شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی فٹ بال کھیلنے کے لیے بھی شُکریہ ادا کیا۔اُنہوں نے اِس موقع پر لکھا کہ ’میں اپنے والدین کا بھی شُکر گُزار ہوں۔‘اِس کے علاوہ علی عامر نے انسٹاگرام پر وہ ویڈیو بھی شیئر کی جس میں رونالڈو اُن کے ساتھ فٹ بال کھیل رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …