اپنے 2ابتدائی ٹیسٹ میچز میں مین آف دی میچ بننے والے عابد نے 16 سال پرانا ریکارڈ برابر کردیا

لاہور(میڈیا92نیوز آن لائن)طویل مدت کے انتظار کے بعد بین الاقوامی کرکٹ میں قدم رکھنے والے عابد علی نے ایک اور منفرد ریکارڈ بنادیا۔ون ڈے کرکٹ میں کامیاب آغاز کرنے والے عابد علی نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی موجودگی کا احساس دلاتے ہوئے ریکارڈ بک میں کئی منفرد اعزاز حاصل کرلیے۔ایک روزہ میچز کے بعد ٹیسٹ میچز میں بھی ڈیبیو پر سنچری اسکور کرنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑے بنے۔

یہ کارنامہ انہوں نے سری لنکا کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ کے دوران انجام دیا اور اس میچ کے مین آف دی میچ قرار پائے۔اس کے بعد کراچی ٹیسٹ میں بھی عابد علی نے پہلی اننگز میں ناکامی کے بعد دوسری اننگز میں اپنے کیریئر کی بہترین بلے بازی کرتے ہوئے 174 رنز کی اننگز کھیلی۔اوپنر عابد علی انٹرنیشنل کیریئر کے ابتدائی 2 میچوں سنچری اسکور کرنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بھی بن گئے۔

کراچی ٹیسٹ میں پاکستانی بولرز نے آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 263 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دی۔مزید پڑھیے: عابد علی،کیرئیر کے 2 ٹیسٹ میں 2 سنچریاں بنانے والے پہلے پاکستانی اس فتح کے ساتھ ہی 174 رنز کی اننگز کھیلنے پر عابد علی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔دوسرے میچ میں بھی بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ لینے کے ساتھ ہی عابد علی نے تاریخ رقم کردی اور وہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں اپنے ابتدائی 2 میچوں میں مین آف دی میچ کا ایوارڈ لینے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔سری لنکا کے خلاف 2 میچوں کی سیریز میں مجموعی طور پر عابد علی نے 321 رنز بنائے اور سیریز کے بہترین کھلاڑی بھی قرار پائے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …