موڈیز نے پاکستان کا آوٹ لک منفی سے مستحکم کر دیا

(میڈیا92نیوزآن لائن) معیشتوں کی درجہ بندی کرنے والے ادارے موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر کرتے ہوئے آؤٹ لُک کو منفی سے مستحکم کر دیا۔

موڈیز کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی ریٹنگ بی تھری پر برقرار رکھی ہے تاہم پہلے مستقبل یعنی آؤٹ لُک منفی تھا جسے اب موڈیز نے مستحکم کردیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکی کاروباری اور مالیاتی کمپنی موڈیز نے ادائیگیوں کا توازن مزید بہتر ہونے کے پیشِ نظر آوٹ لُک بہتر کیا ہے۔

موڈیز کے مطابق اگرچہ زرمبادلہ کے ذخائر اب بھی کم ہیں اور انہیں بہتر ہونے میں وقت لگے گا مگر پالیسی ایڈجسٹمنٹ اور آزادانہ شرح مبادلہ سے ادائیگیوں کے توازن کی بہتری میں مدد ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …