ٹک ٹاک ویڈیو بنانے سے روکنے پر لڑکی نے گھر کو آگ لگادی، والد کا بیٹی کیخلاف مقدمہ

خیرپور: ٹک ٹاک بنانے سے روکنے پر لڑکی نےگھرکوآگ لگادی ،جس پر والد نے بیٹی کیخلاف مقدمہ درج کرادیا ہے، پولیس نے بیٹی کو گرفتار کرکے ویمن تھانے منتقل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیرپور میں پیرگوٹھ کے سالار محلے میں ٹک ٹاک بنانے سے روکنے پر لڑکی نے گھر کو آگ لگا دی ، جس پر
لڑکی کے والد عزیز احمد خلجی نے پیرگوٹھ تھانے میں بیٹی کیخلاف مقدمہ درج کرادیا ہے۔

ایف آئی آر میں والد نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ بیٹی نےتذلیل کی اورگھرکوآگ لگائی، جس کے بعد تھانہ پیرگوٹھ پولیس نے بیٹی کو گرفتار کر کے ویمن تھانے پہنچادیا۔

گذشتہ روز کراچی کےعلاقےگلستان جوہرمیں ٹک ٹاک کےشوق نے سیکیورٹی گارڈکی جان لےلی تھی ، سیکیورٹی گارڈسرپرپستول رکھ کرٹک ٹاک کیلئےویڈیوبنارہاتھا کہ بدقسمتی سےگولی چل گئی۔

خیال رہے پاکستان میں ٹک ٹاک کے شوقین لاکھوں افراد اپنی ویڈیو بنا کر ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کرتے ہیں، اس دوران ہزاروں نوجوان خطرناک انداز میں ویڈیو بنا کر ایپ پر ڈاؤن لوڈ کرتے ہیں، جس کے باعث گزشتہ ایک سال کے دوران درجنوں نوجوان اپنی زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …