سرکاری سکول ٹیچروں کی موبائل سمیں بند

(لاہور نیوز) فنڈز کی کمی محکمہ تعلیم کو متاثر کرنے لگی ۔ سرکاری سکولوں کو دی گئی چھ ہزار موبائل سمز عدم ادائیگی کے باعث بند ہوگئیں ۔ سمیں کسی بھی ایمرجنسی صورتحال میں اطلاع دینے کے لیے دی گئی ہیں ۔ فنڈز کی کمی سکولوں پر بھاری پڑنے لگی ۔ سرکاری سکولوں کی ایمرجنسی میں اطلاع دینے والی سمیں بند ۔ 6000 سمیں عدم ادائیگی کے باعث بند ہوئیں ۔لاہور کے 1200 سرکاری سکولوں میں اساتذہ کو پانچ ، پانچ سمیں دی گئیں ۔ایک سم ہیڈ ماسٹر اور دیگر چار سمیں فوکل پرسن کو دی گئی تھیں۔ ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ان سموں کو "ایکٹو "رکھنا اساتذہ کی ذمہ داری ہے ۔ مختلف سکولوں کے پرنسپل اور ہیڈ ماسٹرز نے بتایا کہ 6 ماہ سے سرکاری سکولز کو نان سیلری بجٹ نہیں ملا۔ جس کی وجہ سے سمز کو ایکٹو نہیں کیا گیا ۔اساتذہ کہتے ہیں ہم اپنی تنخواہوں سے یہ سمز "آن ” نہیں رکھ سکتے ۔ سانحہ اے پی ایس سکول پشاور کے بعد ایمرجنسی صورتحال پر قابو پانے کیلئے دی گئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں

وزرائے تعلیم کا اجلاس، گرمیوں کی چھٹیاں محدود، کسی طالب علم کو بنا امتحان پرموٹ نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (میڈیا 92 نیوز آن لائن) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت ہونے …