جینز پہننے پر پابندی آٹھ گھنٹے بعد ہی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا

لاہور(نیٹ نیوز) ڈریس کوڈ میں تبدیلی کا معاملہ، یو ای ٹی کی انتظامیہ طالبات کے دباؤ کے سامنے جھک گئی۔ جینز پہننے پر پابندی آٹھ گھنٹے بعد ہی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے پینترا بدل لیا۔ یاد رہے کہ یو ای ٹی میں طالبات کے لیے نیا ڈریس کوڈ جاری کیا گیا تھا جس میں یو ای ٹی نے یونیورسٹی کی طالبات کے جینز پہننے پر پابندی لگائی تھی، پابندی نہ کرنے والی طالبات پر 5 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

وزرائے تعلیم کا اجلاس، گرمیوں کی چھٹیاں محدود، کسی طالب علم کو بنا امتحان پرموٹ نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (میڈیا 92 نیوز آن لائن) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت ہونے …