کے پی کے کی دو یونیورسٹیوں میں جینز ، شرٹس اور میک اپ پر پابندی عاید

پشاور(نیوز ڈیسک) کے پی کے کی دو یونیورسٹیوں میں جینز ، شرٹس اور میک اپ سمیت دیگر چیزوں پر پابندی عائد کر نے کیلئے نئی ڈریس کوڈ پالیسی نافذ کر دی گئی ہے ۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبائی گورنر شاہ فرمان کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے خیبر پختونخوا کی 2 یونیورسٹیوں نے چست جینز، ٹی شرٹس اور میک اپ پر دیگر چیزوں کے ساتھ پابندی عائد کرنے کے لئے نئی ڈریس کوڈ پالیسی نافذ کردی، جس کی تعمیل میں ہزارہ یونیورسٹی سرفہرست ہے، جس نے 6 جنوری کو اس کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔نوٹیفکیشن کے مطابق یونیورسٹی کے تمام طلبائ، اساتذہ اورعملے کیلئے نئی ڈریس کوڈ پالیسی پر عمل پیرا ہونا ضروری ہے۔اس پالیسی کے مطابق لڑکیوں کو کیمپس میں ٹی شرٹ،چست جینز، بھاری میک اپ اور زیورات پہننے سے منع کیا گیا ہے۔ وہ فینسی بیگ یا پرس بھی نہیں لا سکیں گی۔دوسری طرف لڑکوں پریونیورسٹی میں سخت جینز،کلائی چینز،لمبے بال،بالوں میں پونی لگانے اور فیشن والی داڑھی رکھنے پر پابندی عائد کردی گئی۔ چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی نے بھی اسی طرح کی سفارش کو اپنے سنڈیکیٹ اجلاس میں منظور کیا۔

مشہور خبریں

یہ بھی پڑھیں

وزرائے تعلیم کا اجلاس، گرمیوں کی چھٹیاں محدود، کسی طالب علم کو بنا امتحان پرموٹ نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (میڈیا 92 نیوز آن لائن) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت ہونے …