یوسی پی فیکلٹی آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن کا ڈیجیٹل نیوز لیٹر جاری

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کی فیکلٹی آف میڈیا اینڈ کمیونی کیشن اسٹڈیز کا پہلا ڈیجیٹل نیوز لیٹر کمیونیکیشن ٹائمز جاری ہوگیاہے. پہلے شمارے میں فیلکٹی آف میڈیا کے اہم اقدامات، جدید طرز کے پروگرامز اورکورسز، الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا، پروفیشنل جرنلزم، تھیٹر فلم اینڈ ٹی وی اور ڈیجیٹل میڈیا اینڈ انٹرپرینیورشپ کےعلاوہ ریسرچ شیلف اور فیکلٹی کا حصہ بننے والے نءے فیکلٹی ممبران اور ایلیومینائ کی پروفائل اوردیگر تفصیلات بھی شامل کی گئی ہیں. اس کے علاوہ فیکلٹی آف میڈیا کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر تیمور الحسن کے پیغام اور ویژن کو بھی شامل کیا گیا ہے. ڈین میڈیا سکول نے پہلےڈیجیٹل نیوز لیٹر کے اجرا پر ایڈیٹوریل ٹیم مومنہ ابرار، عطیہ ڈار، عائشہ حاکم اور ایف ایم سی ایس کی پوری ٹیم کی کاوشوں کا سراہا اور انہیں خصوصی طور پر مبارکباد پیش کی

یہ بھی پڑھیں

وزرائے تعلیم کا اجلاس، گرمیوں کی چھٹیاں محدود، کسی طالب علم کو بنا امتحان پرموٹ نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (میڈیا 92 نیوز آن لائن) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت ہونے …