پنجاب میں نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ

لاہور(نیٹ نیوز) پنجاب میں نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ۔ مکانوں میں رہائش اور فروخت سے متعلق ایس او پیز تیار۔ جس کے نام مکان کا قرعہ نکلے گا، وہی اس میں رہے گا۔ اس سلسلے میں نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کے مکانوں کو کرایہ داری حقوق پر نہیں دیا جاسکے گا تاہم اس کرایہ داری عمل کو روکنے کیلئے نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی میں باقاعدہ طور پر ایک ڈائریکٹوریٹ بھی تشکیل دیا جائے گا، اس کے علاوہ قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والوں کو مکان کی فروخت کی بھی اجازت دے دی گئی ہے، مکان حاصل کرنے والے کو 5 سال تک گھر میں رہائش رکھنا لازم ہوگی، 5 سال بعد مکان فروخت کرنے کی مشروط اجازت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

زمین ڈاٹ کام نےلاہور میں تعمیر ہونے والے کثیرالمنزلہ منصوبے جے مال کی مارکیٹنگ اور سیلز کے حقوق حاصل کر لئے

زمین ڈاٹ کام نےلاہور میں تعمیر ہونے والے کثیرالمنزلہ منصوبے جے مال کی مارکیٹنگ اور …