فیروز پور روڈ، سنٹرل پارک میں غیر قانونی املاک مسمار، سربمہر

لاہور(اپنے نمائندے سے) ایل ڈی اے کے شعبہ ٹاﺅن پلاننگ نے علی الصبح غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کیا۔ فیروز پور روڈ اور سنٹرل پارک سکیم میں متعدد غیر قانونی املاک مسمار اور سربمہر کر دی گئیں۔ ایل ڈی اے کے شعبہ ٹاﺅن پلاننگ نے سنٹرل پارک ہاﺅسنگ سکیم اور فیروز پور روڈ پر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریش کیا۔ آپریشن کی سربراہی ڈائریکٹر ٹاﺅن پلاننگ علی نصرت نے کی جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر شفقت نیاز اور انفورسمنٹ کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ آپریشن کے دوران سنٹرل پارک سکیم ڈبل اے بلاک پلاٹ نمبر22اور23پر قائم تعمیرات، فیروز پور روڈ پر جھلکے سٹاپ کے نزدیک شادی ہال مسمار جبکہ گجومتہ سٹاپ سے ملحقہ بننے والے غیر قانونی شیڈ گرا دیئے گئے ۔ دوسری جانب فیروز پور روڈ پر بننے والا کمرشل ہال اور کاہنہ کے نزدیک بننے والی غیر قانونی دکانیں سربمہر کر دی گئیں۔ ایل ڈی اے کا کہنا ہے شہر بھر میں غیر قانونی تعمیرات کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

زمین ڈاٹ کام نےلاہور میں تعمیر ہونے والے کثیرالمنزلہ منصوبے جے مال کی مارکیٹنگ اور سیلز کے حقوق حاصل کر لئے

زمین ڈاٹ کام نےلاہور میں تعمیر ہونے والے کثیرالمنزلہ منصوبے جے مال کی مارکیٹنگ اور …