بادامی باغ ، ملتان روڈ اور کاچھا فروٹ وسبزی منڈی میں تجاوزات کی رپورٹ جاری کر دی

لاہور(نیٹ نیوز) ضلعی انتظامیہ لاہور نے بادامی باغ ، ملتان روڈ اور کاچھا فروٹ وسبزی منڈی میں تجاوزات کی رپورٹ جاری کر دی۔ ملتان روڈ سبزی منڈی میں 92 دکانوں کو فروٹ وسبزی کے کاروبار کے علاوہ دیگر کاروبار کرنے پر سیل کیا گیا. شیڈز ، دکانوں اور سٹالز کو مسمار کیا گیا.16 کنال سرکاری زمین کو واگزار کروایا گیا۔ فرنیچر، شوروم، نیلام گھر، شاپس اور سٹالز کو مسمار کیا گیا. کاچھا منڈی میں 42 ریڑھیوں کو ہٹایا گیا. آڑھتیوں کے منڈی میں قائم غیر قانونی اڈہ کو ختم کروایا گیا. منڈی کے دونوں اطراف 20 فٹ تک سرکاری جگہ پر عارضی تجاوزات کو ختم کروا دیا گیا. منڈی کی مین روڈ سے ملحقہ دیوار پر سے تجاوزات کا خاتمہ کروایا گیا. بادامی باغ سبزی منڈی میں بھی تجاوزات کو ہٹایا گیا. منڈی کے اندرونی راستوں سے تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا. بادامی باغ سبزی منڈی میں آڑھتیوں نے خود بھی تجاوزات کا خاتمہ کیا. تینوں منڈیوں میں صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر کر دیا گیا جبکہ ایل ڈبلیو ایم سی کی ٹیموں کی تعداد کو بڑھا دیا گیا ۔ سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی روزانہ اے سی کو رپورٹ ارسال کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

زمین ڈاٹ کام نےلاہور میں تعمیر ہونے والے کثیرالمنزلہ منصوبے جے مال کی مارکیٹنگ اور سیلز کے حقوق حاصل کر لئے

زمین ڈاٹ کام نےلاہور میں تعمیر ہونے والے کثیرالمنزلہ منصوبے جے مال کی مارکیٹنگ اور …