تحصیل شالیمار کے پٹوار سرکل ہربنس پورہ میں واہ گزار کروائی جانے والی2کنال سرکاری اراضی کا قبضہ تاحال محکمہ ریونیو اپنی تحویل میں نہ لے سکا

لاہور(اپنے نمائندے سے) تحصیل شالیمار کے پٹوار سرکل ہربنس پورہ میں واہ گزار کروائی جانے والی2کنال سرکاری اراضی کا قبضہ تاحال محکمہ ریونیو اپنی تحویل میں نہ لے سکا، ریلوے لائنوں کے قریب ملک لطیف نامی شخص سے آپریشن کرتے ہوئے سرکاری اراضی واہ گزار کروائی گئی تھی مگر


بعدازاں نرمی برتتے ہوئے سرکاری اراضی کو دوبارہ لینڈ مافیا کے سپرد کرنے کا انکشاف ہوا ہے مزید معلوم ہوا ہے کہ ملک لطیف جس نے مزید ایک اور سرکاری اراضی پر چار منزلہ عمارت کھڑی کر رکھی ہے جس کا محکمہ اینٹی کرپشن بھی نوٹس لے چکی ہے کی محکمہ ریونیو کی جانب سے تحریری رپورٹ بھی سامنے آ چکی ہے جس میں وفاقی حکومت کی چار کنال سے زائد سرکاری اراضی پر قبضہ

کرتے ہوئے عرصہ دراز سے اس پر عمارت قائم کرتے ہوئے استعمال کئے جانے کا انکشاف کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر شالیمار عبدالرزاق ڈوگر نے فیلڈ موقع جات پر ہونے والی تعمیرات و دوبارہ قبضے کی بابت مکمل طور پر لاعلم رکھا جا رہا ہے جس پر شہریوں نے محکمہ ریونیو کے اس دوسرے معیار پر شدید احتجاج کیا ہے مقامی شہریوں نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور اور ڈپٹی کمشنر لاہور سے بھی فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

زمین ڈاٹ کام نےلاہور میں تعمیر ہونے والے کثیرالمنزلہ منصوبے جے مال کی مارکیٹنگ اور سیلز کے حقوق حاصل کر لئے

زمین ڈاٹ کام نےلاہور میں تعمیر ہونے والے کثیرالمنزلہ منصوبے جے مال کی مارکیٹنگ اور …