سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب کے تحریری احکامات ہوا میں اڑا دیئے گئے ، ایک سال سے زائد عرصہ پابندی لگانے کے باوجود تحصیل رائے ونڈ کے پٹوار سرکل رکھ کھمبا کا ریونیو سٹاف انتقالات بھی درج کرتا رہا فردیں بھی جاری ہوتی رہیں

لاہور(میڈیا92نیوز) سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب کے تحریری احکامات ہوا میں اڑا دیئے گئے ، ایک سال سے زائد عرصہ پابندی لگانے کے باوجود تحصیل رائے ونڈ کے پٹوار سرکل رکھ کھمبا کا ریونیو سٹاف انتقالات بھی درج کرتا رہا فردیں بھی جاری ہوتی رہیں ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن نے بھی آنکھیں بند کر لیں آنکھیں کھلتے ساتھ ہی ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن نے اراضی ریکارڈ سنٹر پر موضع آن لائن کرنے کیلئے چڑھائی کر دی۔ اراضی ریکارڈ سنٹر پر موضع آن لائن کرنے کیلئے چڑھائی کر دی اراضی ریکارڈ سنٹر سٹاف پٹوار سرکل میں ہونے والی بے ضابطگیوں ریکارڈ میں رد و بدل اور جعلی الاٹمنٹ کے ذریعے سرکاری زمینوں کو خرد برد کئے جانے پر خوفزدہ نکلا۔ ہاں اور ناں میں شہری پھنس کر رہ گئے۔محکمہ اینٹی کرپشن نے اطلاع ملنے پر تحقیقات کا آغاز کر دیا مزید معلوم ہوا ہے کہ تحصیل رائے ونڈ کے پٹوار سرکل رکھ کھمبا میں بڑے پیمانے پر فیڈریل لینڈکمیشن سمیت صوبائی اور وفاقی اراضی خرد برد کئے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جبکہ 6ماہ سے پٹوار خانے رکھ کھمبا کے انتقالات او ر فردوں کے اجراءبھی بند کر دیا گیا ہے سینکڑوں کی تعداد میں شہری پریشان حال کبھی اسسٹنٹ کمشنر شالیمار تو کبھی اراضی ریکارڈ سنٹر میں موضع کے آن لائن ہونے کا انتظار کر رہے ہیں تاہم پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے قائم کردہ اراضی ریکارڈ سنٹر بھی اس پٹوار سرکل کے آن لائن ہونے سے اتنا خوفزدہ ہے جتنا اس وقت محکمہ ریونیو کے اعلیٰ افسران ہیں ذرائع نے مزید آگاہی دی کہ ضلع لاہور کی ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن سب رجسٹرار آفس اقبال ٹاﺅن، پٹواری، قانگو اور ریونیو افسران کی جانب سے اپنائی جانے والی غیر قانونی پریکٹس کو چھپانے کیلئے اس موضع کو موجودہ حالات میں فور ی آن لائن کروانا چاہتی ہے جس کی بڑی وجہ بھی سامنے آگئی ہے۔ سابق سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب ثاقب عزیز نے مورخہ 7جولائی 2017ءکو لیٹر لکھتے ہوئے ہدایت کی تھی کہ آج کے بعد ریونیو سٹاف نہ تو فرد جاری کرے گا نا مینوئل انتقال ہو گا اور نہ ہی سب رجسٹرار ، کمپیوٹرائزاڈ فرد کے بغیر رجسٹری کی پاسنگ کرے گا مگر سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب کے ان احکامات کو با اثر ریونیو سٹاف او ر سب رجسٹرار اقبال ٹاﺅن کے پاﺅں تلے روندھتے ہوئے ایک سال سے زائد فردیں بھی جاری کیں۔ انتقالات بھی پاس کی اور رجسٹریاں بھی پاس کروائی اور اس دوران اراضی ریکارڈ سنٹر کے اے ڈی ایل آر اور سروس سنٹر انچارج بار بار ڈپٹی کمشنر لاہور اسسٹنٹ کمشنر رائے ونڈ اور سب رجسٹرار آفس اقبال ٹاﺅن کو لیٹر لکھ کر اس غیر قانونی پریکٹس کو روکنے اور سینئر ممبر کے تحریری آرڈر پر عمل درآمد کرنے کی درخواست کرتے رہے جو کہ نظر انداز کر دی گئی جبکہ موجودہ حالات میں اب ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن ریونیو چاہتی ہے کہ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کے احکامات اور اس کے بعد کے کئے جانے والے کاموں کو نظرانداز کرتے ہوئے موضع آن لائن کیا جائے جبکہ اراضی ریکارڈ سنٹر والے اس بات سے بھی گھبرا رہے ہیں کہ سینئر ممبر بورڈ آف کے تحریری احکامات کے باوجود کئے جانے والے کام غیر قانونی ہیں اور موضع آن لائن ہونے کی صورت میں وہ تمام نزلہ بھی ان پر ڈال دیا جائے جس سے وہ بھی خوفزدہ ہیں جبکہ اس کشمکش میں 6ماہ میں ذمہ داران کا تعین کرتے ہوئے اگر کارروائی کر دی جاتی تو اب تک سارا مسئلہ ہی حل ہو جانا تھا تاہم محکمہ اینٹی کرپشن نے سورس رپورٹ کی بنیاد پر اس معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جس کی انکوائری ڈائریکٹراینٹی کرپشن لاہور محمد اصغر جوئیہ کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

زمین ڈاٹ کام نےلاہور میں تعمیر ہونے والے کثیرالمنزلہ منصوبے جے مال کی مارکیٹنگ اور سیلز کے حقوق حاصل کر لئے

زمین ڈاٹ کام نےلاہور میں تعمیر ہونے والے کثیرالمنزلہ منصوبے جے مال کی مارکیٹنگ اور …