تحریک انصاف کے میٹرک پاس وزیر بلدیات کو محکمہ قانون کا اضافی چارج بھی مل گیا

پشاور(آن لائن) خیبرپختونخوا میں میٹرک پاس وزیر کو محکمہ قانون کا اضافی چارج دیے دیا گیا ہے ۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر بلدیات اکبر ایوب خان کو وزیر قانون سلطان محمد خان کے استعفے کے بعد محکمہ قانون کا قلمدان تفویض کیا گیا ہے۔اکبرایوب کو اس سے قبل گزشتہ سال ضیاءاللہ بنگش کی جگہ وزیر تعلیم بنایا گیا تھا تاہم ان کی تعلیمی قابلیت میٹرک ہونے اورسوشل میڈیا پرتنقید کے بعد ان سے تعلیم کی وزارت واپس لے کر ان کو محکمہ بلدیات دیا گیا۔صوبائی محکمہ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر قانون سلطان محمد کے استعفے کے بعد اکبرایوب کو محکمہ قانون کا بھی اضافی چارج دیاگیا ، وزیر قانون سلطان محمد خان کو ویڈیو اسکینڈل کے بعد فارغ کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز، مسٹر پاکستان کا اعزاز،B-LEGEND جم کے 25 سالہ احسن سہیل نے اپنے نام کرلیا، دیکھئے رپورٹ

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز ، مسٹر پاکستان کا اعزاز ، B-LEGEND جم …