شریف اور زرداری خاندان کا مستقبل تاریک ہے‘ فواد چوہدری کی پیش گوئی

اسلام آباد ( آن لائن) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے شریف اور زرداری خاندان کا مستقبل تاریک قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ دونوں جماعتوں میں نئی قیادت سامنے لائی جائے۔اپنے ایک ٹویٹ میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کو نئی قیادت سامنے لانی چاہیے کیونکہ دونوں خاندانوں کا مستقبل تاریک ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں میں جمہوریت لائی جائے اور انہیں ادارہ جاتی بنیادوں پر منظم کیا جائے کیونکہ جب تک سیاسی جماعتوں میں لیڈر شپ بدلنے کا میکانزم طے نہیں ہوتا تب تک ملک میں جمہوریت نہیں پنپ سکتی۔ سیاسی جماعتوں کو شخصیات سے اوپر ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز، مسٹر پاکستان کا اعزاز،B-LEGEND جم کے 25 سالہ احسن سہیل نے اپنے نام کرلیا، دیکھئے رپورٹ

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز ، مسٹر پاکستان کا اعزاز ، B-LEGEND جم …