گلگت بلتستان میں PTI دو تہائی اکثریت والی جماعت بن گئی، مراد سعید

وزیر مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں تحریک انصاف دو تہائی اکثریت والی جماعت بن گئی ہے۔

وفاقی وزیر مراد سعید نے اپنے بیان میں کہا کہ گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کی صرف حکومت نہیں بلکہ مضبوط حکومت بننے جارہی ہے۔

مراد سعید نے کہا کہ آزاد انتخابات جیتنے والے وزیر محمد سلیم اور ناصر علی خان کپتان کے کھلاڑی بن گئے جبکہ مزید دو آزاد اراکین مشتاق حسین اور حاجی عبدالحمید بھی کپتان کے ہوگئے ہیں۔

گلگت بلتستان الیکشن کے نتائج کا اندازہ تھا مگر حکومت کو بے نقاب کرنے گئی، مریم نواز

اپنے بیان میں اُنہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی محرومی کی وجہ پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم ن لیگ ہیں کیونکہ ان دو جماعتوں نے گلگت بلتستان کو محرومیوں کے سوا کچھ نہیں دیا۔

جی بی الیکشن، اپوزیشن دھاندلی کا ثبوت نہیں دے سکی، شبلی فراز

مراد سعید نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم ن لیگ کی نا اہلی کی وجہ سے ہی گلگت کے لوگوں نے ان کو مسترد کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …