گلگت بلتستان الیکشن پر امن ہوئے رزلٹ کی تیاری بھی شفاف تھی، فافن رپورٹ

(میڈیا92نیوز)فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان الیکشن پر امن طریقے سے ہوئے جب کہ رزلٹ کی تیاری بھی شفاف تھی۔

غیر سرکاری تنظیم فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے گلگت بلتستان انتخابات سے متعلق رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق گلگت بلتستان انتخابات پر امن طریقے سے ہوئے اور رزلٹ کی تیاری بھی شفاف تھی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چند پولنگ اسٹیشنز پر بدمزگی کے واقعات رپورٹ ہوئے اور چند پولنگ اسٹیشنز پر امیدواروں کو اندر نہیں جانے دیا گیا۔

فافن رپورٹ کے مطابق 20 حلقوں کے نتائج کے مطابق ٹرن آؤٹ 60 فیصد رہا، 20 حلقوں میں سے 7 میں خواتین کے ووٹ کاسٹ کرنے کا ڈیٹا فراہم نہیں کیا گیا جب کہ مردوں کے مقابلے میں خواتیں کا ٹرن آؤٹ کم رہا۔

فافن رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشنر گلگت بلتسان سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کے تحفظات دور کرنے کیلئے اقدامات کرے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز، مسٹر پاکستان کا اعزاز،B-LEGEND جم کے 25 سالہ احسن سہیل نے اپنے نام کرلیا، دیکھئے رپورٹ

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز ، مسٹر پاکستان کا اعزاز ، B-LEGEND جم …