سندھ ہائیکورٹ نے بلاول بھٹو کو سکیورٹی فراہم کرنے کاحکم دیدیا

کراچی (نیوز ڈیسک)سندھ ہائیکورٹ نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کو مکمل سکیورٹی فراہم کرنے کاحکم دیدیا ہے اورمحکمہ داخلہ سندھ، سیکرٹری داخلہ کو سکیورٹی فراہم کرنے کے تمام انتظامات کرنے کاحکم دیدیا۔نجی ٹی وی کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں بلاول بھٹو کی سکیورٹی فراہم کرنے کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی ،عدالت نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کو مکمل سکیورٹی فراہم کرنے کاحکم دیدیااورمحکمہ داخلہ سندھ، سیکرٹری داخلہ کو سکیورٹی فراہم کرنے کے تمام انتظامات کرنے کاحکم دیدیا۔عدالت نے بلاول بھٹو کو ذاتی سکیورٹی گارڈ اور کالے شیشے والی گاڑی استعمال کرنے کی اجازت دیدی۔عدالت نے بلاول بھٹو کو عوامی مقامات پر مکمل سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔جسٹس کے کے آغا نے کہاکہ رپورٹس سے لگتاہے بلاول کی جان کوخطرات ہیں،بلاول بھٹوکومکمل سیکیورٹی فراہم کرنا ضروری ہے،عدالت نے بلاول بھٹو زرداری کی درخواست نمٹا دی،واضح رہے کہ بلاول بھٹو نے 2016 میں سکیورٹی فراہم کرنے کیلئے درخواست دائر کی تھی ۔

یہ بھی پڑھیں

قومی و صوبائی اسمبلی کی 26 نشستوں کے حتمی نتائج روک دیے گئے

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی کل 26 نشستوں کے حتمی نتائج …