ایل این جی ریفرنس: شاہد خاقان عباسی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 4 فروری تک توسیع

اسلام آباد(میڈیا92نیوز آن لائن)ایل این جی ریفرنس میں ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 4 فروری تک توسیع، سماعت 4 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔
ایل این جی ریفرنس، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی و دیگرملزمان کو عدالت پیش کیا گیا، ن لیگی رہنما مفتاح اسماعیل حاضری سےاستثنیٰ کے باعث پیش نہ ہوئے۔عدالت نے چیئرپرسن اوگراعظمیٰ عادل، سابق چیئرمین سعید احمد کو حاضری یقینی بنانے کیلئے ایک کروڑ کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا، فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ ایک مفرورملزم کی وجہ سے فرد جرم عائد نہیں کر سکتے، رپورٹ آ جائے پھر کارروائی آگے بڑھے گی۔ انہوں نے نیب سے مفرورملزم شاہد اسلام کے وارنٹ گرفتاری کی رپورٹ بھی طلب کر لی۔ عدالت نے ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 4 فروری تک توسیع کرتے ہوئے ایل این جی ریفرنس کی سماعت 4 فروری تک ملتوی کر دی۔

یہ بھی پڑھیں

قومی و صوبائی اسمبلی کی 26 نشستوں کے حتمی نتائج روک دیے گئے

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی کل 26 نشستوں کے حتمی نتائج …