”اگر چار ہفتے میں ٹرائل مکمل نہیں ہوا تو تفتیشی افسر کو جیل بھیج دیں گے“احتساب عدالت،اکائونٹس منجمد کیس میں ملزم کی فیملی کو ڈیڑھ لاکھ روپے ماہانہ نکلوانے کی اجازت

کراچی (میڈیا 92آن لائن)احتساب عدالت نے اکاوٌنٹس منجمدسے متعلق درخواست پرٹرائل مکمل ہونے تک سابق وائس چیئرمین فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کی فیملی کو ڈیڑھ لاکھ روپے ماہانہ نکلوانے کی اجازت دی جائے،جسٹس عمر سیال نے کہاکہ اگر چار ہفتے میں ٹرائل مکمل نہیں ہوا تو تفتیشی افسر کو جیل بھیج دیں گے۔
نجی ٹی وی کے مطابق احتساب عدالت میں سابق وائس چیئرمین فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کے اکاو¿نٹس منجمد کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی،نیب پراسیکیوٹر نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ ملزم کی 40 ہزار روپے تنخواہ تھی اکاوئنٹ میں پانچ کروڑ روپے کیسے آئے،ملزم نے اکاوئنٹ منجمد ہونے سے پہلے کافی پیسے نکلوالیے،
جسٹس عمر سیال نے کہاکہ جب نیب والے ملزمان کو گرفتار کرتے ہیں تو اس وقت ان چیزوں کو نہیں دیکھتے،پراسیکیوٹر نیب نے کہاکہ نیب نے ملزم کو گرفتار کیا، ٹھوس شواہد ہونے پر عدالت نے درخواست ضمانت مسترد کی۔
جسٹس عمر سیال نے کہاکہ ملزم کے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں کچھ تو رحم کریں ،ٹرائل مکمل ہونے تک ملزم کی فیملی کو ڈیڑھ لاکھ روپے ماہانہ نکلوانے کی اجازت دی جائے،جسٹس عمر سیال نے کہاکہ اگر چار ہفتے میں ٹرائل مکمل نہیں ہوا تو تفتیشی افسر کو جیل بھیج دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …