ایم کیو ایم رہنما فیصل سبزواری نے ٹی وی اینکر مدیحہ نقوی سے شادی کرلی

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری نے نجی ٹی وی کی اینکر مدیحہ نقوی سے شادی کرلی۔

کراچی کے مقامی ہوٹل میں ہونے والی تقریب میں گورنرسندھ عمران اسماعیل اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی۔

فیصل سبزواری اور مدیحہ نقوی کی یہ دوسری شادی ہے، ایم کیو ایم رہنما کی پہلی اہلیہ سے 3 بیٹیاں ہیں اور وہ امریکا میں مقیم ہیں۔

خاتون اینکر کی پہلی شادی 2013 میں ہوئی تھی جو کچھ ماہ رہی جس کے بعد ان کی طلاق ہوگئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …