چیئرمین سینیٹ: سنجرانی کے مستقبل کا فیصلہ اگلے ہفتے ہو گا

اسلام آباد (میڈیا 92 نیوز آن لائن ) سینیٹ چیئرمین صادق سنجرانی کو عہدے سے ہٹانے کے لیے ان کے خلاف اپوزیشن کی جانب سے پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ آئندہ ہفتے ہوگی۔

اخبار رپورٹ کے مطابق سینیٹ سیکریٹریٹ سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق صادق سنجرانی آئندہ اجلاس کی سربراہی نہیں کرسکیں گے۔

اس ضمن میں ڈان کو ذرائع نے بتایا کہ آئندہ ہفتے ہونے والے سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کے خلاف تحریک اعدام اعتماد پر مشتمل ہوگا۔

خیال رہے کہ اپوزیشن جماعتوں سے تعلق رکھنے والے سینیٹرز نے 9 جولائی کو چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف جبکہ حکومتی اراکین نے 12 جولائی کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے خلافتحریک عدم اعتماد جمع کروائی تھی۔

اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے مشترکہ طور پر نیشنل پارٹی کے سربراہ حاصل بزنجو کو نیا چیئرمین سینیٹ نامزد کیا گیا ہے۔

ایک جانب جہاں حزب اختلاف کی جماعتیں واضح برتری کے سبب چیئرمین سینیٹ کو عہدے سے ہٹانے کے لیے پراعتماد ہیں تو دوسری جانب تحریک انصاف اس تحریک کو ناکام کرنے کا عزم رکھتی ہے۔

پاکستان پینل کوڈ میں درج سینٹ کے اصول ضوابط کے رول نمبر 12 کے مطابق چیئرمین سینیٹ یا ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو عہدے سے ہٹانے کے لیے تحریک پیش کرنے کی اجازت کے حصول کے سلسلے میں ایوان بالا کے ایک چوتھائی اراکین سیکریٹری کو نوٹس جمع کرواسکتے ہیں۔

جس کے بعد سیکریٹری مذکورہ نوٹس کو تمام اراکین کو بھجوانے کا مجاز ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …