تبدیلی سوتی رہی : لاہور بارش کے پانی میں ڈوب گیا ، نظام زندگی درہم برہم ، سڑکیں تالاب ، انڈر پاس سوئمنگ پول بن گئے ،

لاہور میں مسلسل 17 گھنٹے ہونے والی بارش کے باعث سڑکیں اور نشیبی علاقے تالاب کا منظر پیش کرنے لگے۔لیکن تبدیلی سرکار لمبی تان کر سوئی رہی

لاہور میں وقفے وقفے سے مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور 17 گھنٹے تک جاری رہنے والی موسلا دھار بارش نے سڑکیں، گلیاں اور نشیبی علاقوں میں ہر طرف پانی ہی پانی کردیا ہے۔

سمن آباد، گلبرگ، شاہدرہ اور شام نگر فیروز پور روڈ ، جیل روڈ ، کیولری گراؤنڈ ، والٹن ، کینال روڈ کے انڈر پاسز ، چوبرجی ، سنت نگر ، کچری ، ساندہ ، اندرون شہر، اٹاری دربار ، نشتر کالونی ، گوندل پارک ، چونگی امرسدھو ، کچا جیل روڈ ، کوٹ لکھپت ، اقبال ٹاون ، گلشن راوی ، سبزا زار ، مال روڈ ، لکشمی چوک ،سمیت دیگر علاقوں میں کئی فٹ پانی جمع ہے اور گاڑیاں بند ہونے سے ٹریفک جام ہے۔ شدید بارش کے باعث معمولات زندگی اور ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہے اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

شہر بھر میں واسا کے ملازمین کہیں نظر نہیں آ رہے ، اور واسا کے پاس 50 فیصد پانی نکالنے کی مشنیری خراب ہے جس وجہ سے واسا اور سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی کارکردگی بری طرح متاثر ہو رہی ہے جسکا خمیازہ لاہوریے بھگت رہے ہیں ، پانی شہریوں کے گھروں میں داخل ہو گیا ہے ، گلیاں ندی نالوں کا منظر پیش کر رہی ہیں ،

دوسری جانب شہر میں چھتیں گرنے اور دیگر حادثات میں بچی جاں بحق اور 12 افراد زخمی ہوئے ہیں، بچی کی ہلاکت کا واقعہ بادامی باغ کے علاقے میں پیش آیا۔ بارش سے لیسکو کے 250 سے زائد فیڈر متاثر ہوئے اور 160 فیڈرز سے شہر میں بجلی کی فراہمی معطل ہے جبکہ 35 فیڈر احتیاطی طور پر بند کیے گئے۔

لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ بارش کا سلسلہ ختم ہونے کے بعد بجلی کی مکمل فراہمی شروع ہوجائے گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ 250 ملی میٹر بارش لکشمی چوک میں ریکارڈ کی گئی، پانی والا تالاب میں 213 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بارش کا یہ سلسلہ صبح تک جاری رہے گا، بدھ کو ہلکی پھلکی اور جمعرات کو پھر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …