پیرا گون سکینڈل: خواجہ برادران پر فرد جرم کیلئے تاریخ مقرر،

لاہور (میڈیا92نیوز آن لائن)لاہور کی احتساب عدالت نے پیرا گون ہاؤسنگ سکینڈل میں خواجہ برادران پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 8 اگست کی تاریخ مقرر کر دی۔ عدالت نے خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں بھی 8 اگست تک توسیع کر دی گئی۔

خواجہ سعد رفیق نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جو کچھ ہمارے ساتھ ہو رہا ہے کچھ مہینے بعد ان کے ساتھ ہو گا، ہم نہیں چاہتے عمران خان کے ساتھ وہی بد سلوکی ہو جو ن لیگ اور پی پی پی کے ساتھ ہو رہی ہے، اب بھی وقت ہے میثاق جمہوریت اور میثاق معیشت کر لیں، اپوزیشن کو رگڑا لگانے کی بجائے میثاق جمہوریت اور میثاق معیشت پر غور کریں۔

لیگی رہنما سعد رفیق کا کہنا تھا سینٹ کے الیکشن میں مسلم لیگ ن کی قیادت نے سوچ سمجھ کر فیصلہ کیا ہے، حاصل بزنجو اپوزیشن کے مشترکہ امید وار ہے، چیئرمین سینٹ کی ذات سے کوئی اختلاف نہیں ہے، چئیرمین سینٹ اچھے آدمی ہے، پروڈکشن آرڈر دنیا میں جہاں جہاں جمہوریت ہے جاری کیے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …