تحصیل شالیمار کے علاقہ ہربنس پورہ ڈیرہ حکیماں میں واقع کمرشل مارکیٹ، دوکانیں اور وفاقی حکومت کی اراضی پر قائم کئے جانے والے گھر لاکھوں روپے کا نذرانہ لیکر چھوڑ دیئے گئے

لاہور(میڈیا92نیوز)تحصیل شالیمار کے علاقہ ہربنس پورہ ڈیرہ حکیماں میں واقع کمرشل مارکیٹ، دوکانیں اور وفاقی حکومت کی اراضی پر قائم کئے جانے والے گھر لاکھوں روپے کا نذرانہ لیکر چھوڑ دیئے گئے محکمہ ریونیو کے سٹاف اور انتظامی افسران کی انتقامی کارروائی پیسے نہ دینے والے تک محدود ہو کر رہ گئی ہربنس پورہ میں سرکاری جائیدادوں پر قبضے میں چھوٹ دینے کے لئے لوٹ سیل لگا دی ، ڈپٹی کمشنر لاہور ہربنس پورہ میں ہونے والی وارداتوں سے بے خبر نکلی محکمہ اینٹی کرپشن نے نوٹس لے لیا جلد کارروائی کا عندیہ دیدیا گیا۔ہربنس پورہ ڈیرہ حکیماں میں میاں نثار نامی قبضہ گروپ نے سرکاری اراضی پر دوکانیں، پلاٹ، گھر اور کمرشل جائیداد بنا رکھی ہے میاں نثار سےلاکھوں روپے لیکر وفاقی حکومت کی انتہائی قیمتی جائیداد بھی محکمہ ریونیو نے لینڈ مافیا کے حوالے کر دی ہے جس پر ہربنس پورہ کے سینکڑوں شہری بھی محکمہ ریونیو کے اس دوہرے معیار پر سراپا احتجاج بن چکے ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ ہربنس پورہ میں میاں نثار نے وفاقی حکومت کی سینکڑوں کنال سرکاری اراضی اپنے قبضے میں لے رکھی ہے اور محکمہ ریونیو ان کے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے الٹا تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر لاہور سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ہے دوسری جانب محکمہ اینٹی کرپشن نے بھی اسی کمرشل جائیدادپر قبضے کی بابت نوٹس لے لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

لاہور؛ لاکھوں پاسپورٹ التوا کا شکار، شہری کئی ماہ سے پریشان

لاہور: محکمہ پاسپورٹ میں ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد پاسپورٹ التوا کا شکار ہونے کی وجہ …