ہربنس پورہ رانی پنڈ میں 3کنال سرکاری اراضی پر تین منزلہ پلازہ کھڑا کر دیا گیا

لاہور(میڈیا92نیوز)تحصیل شالیمار کے پٹوار سرکل ہربنس پورہ رانی پنڈ میں واقع وفاقی حکومت کی 3کنال سرکاری اراضی پر تین منزلہ پلازہ کھڑا کر دیا گیا۔ وفاقی حکومت کی سرکاری اراضی کی قیمت 10 کروڑ بتائی جارہی ہے جس پر قبضہ کرتے ہوئے پلازہ تعمیر کر لیا گیا ہے ۔ملک لطیف نامی قبضہ گروپ نے سابق پٹواریوں کو منہ مانگی قیمت دیتے ہوئے مفت میں ملنے والی سرکاری اراضی پر تین منزلہ پلازہ تعمیر کرتے ہوئے آ گے رینٹ پر دے رکھے ہیں جہاں سے ماہانہ 5سے 6 لاکھ روپے معاوضہ وصول کیا جارہاہے ۔ ملک لطیف منی لانڈرنگ میں بھی ملوث ہے اور رانی پنڈ کے علاوہ یہاں کے مقامی قبضہ گروپوں کیساتھ وابستہ ہو کر بلیک منی کو وائٹ منی میں تبدیل کر رہا ہے۔ ملک لطیف نے سرکاری زمینوں کی خرید و فروخت میں کروڑوں روپے کی انویسٹمنٹ کر رکھی ہے اور مقامی لینڈ مافیا کیساتھ ملکر سرکاری زمینوں کو شریف شہریوں کو بیچنے میں مصروف ہے۔ریونیو سٹاف کی جانب سے سرکاری اراضی پر غیرقانونی تعمیر کی تصدیق کر دی گی تحریری رپورٹ بھی سامنے آگئی۔دوسری جانب ملک لطیف نے اپنے موقف میں کہا ہے کہ لاہور بھر میں سرکاری زمینوں پر تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے پہلے وہ کھلوائیں میں خود ہی خالی کر دوں گا اسسٹنٹ شالیمار کو کہا کہ اگر ہمت ہے تو جگہ واگزار کروا لیںمیں آپ کو جواب دے نہیں ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

لاہور؛ لاکھوں پاسپورٹ التوا کا شکار، شہری کئی ماہ سے پریشان

لاہور: محکمہ پاسپورٹ میں ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد پاسپورٹ التوا کا شکار ہونے کی وجہ …