فنڈز بغیر منظوری خرچ، ایل ڈی اے سے 2ارب کا حساب طلب

لاہور(اپنے نمائندے سے) بغیر منظوری کے ایل ڈی اے نے قومی اسمبلی کے حلقوں میں ترقیاتی کام کرانے پر دو ارب روپے سے زائد خرچ کر دیئے حکومت نے بغیر منظوری لگنے والے فنڈز کا حساب مانگ لیا، ایل ڈی اے فنڈز کو ذاتی ترقیاتی منصوبوں پر استعمال کرنے کا ایک اور سکینڈل سامنے آ گیا ذرائع کے مطابق سابق حکومت نے مالی سال 2017-18میں منظور شدہ فنڈز سے بھی سو فیصد زائد استعمال کرائے 2ارب روپے سے زائد فنڈز من پسند حلقوں میں ذاتی انتخابی مہم کے سلسلے میں استعمال ہوئے۔ میڈیانے حقائق سے پردہ اٹھا دیا۔ مالی سال 2017-18میں ایل ڈی اے کا ترقیاتی بجٹ 2ارب 39کروڑ 27لاکھ86 ہزار روپے رکھا گیا مگر ایل ڈی اے نے مالی سال میں 4ارب 57کروڑ 99لاکھ 61ہزار روپے خرچ کر ڈالے۔ اس طرح ایل ڈی اے نے بغیر منظوری کے دو ارب 18کروڑ 71لاکھ 75 ہزار روپے زائد خرچکئے کثیر فنڈز قومی اسمبلی کے حلقوں میں ترقیاتی کاموں پر خرچ کئے گئے اور گورننگ باڈی کی منظوری کے بغیر سرکاری خزانے کا بے دریغ استعمال کیا گیا۔ نئی حکومت نے بغیر منظوری فنڈز استعمال کرنے کا حساب ارب ڈویلپمنٹ ونگ سے مانگ لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

لاہور؛ لاکھوں پاسپورٹ التوا کا شکار، شہری کئی ماہ سے پریشان

لاہور: محکمہ پاسپورٹ میں ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد پاسپورٹ التوا کا شکار ہونے کی وجہ …