”لینڈ ریونیو ایکٹ علاقوں میں پٹواری اراضی کا انتقال نہیں کر سکتے“

اسلام آباد(میڈیا92نیوز/رپورٹ عامر محمود بٹ سے) سپریم کورٹ نے پٹواریوں کے زمین انتقال سے متعلق از خود نوٹس کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا،23صفحات پر مشتمل فیصلہ سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے تحریر کیا جس میں کہا گیا ہے کہ پٹواری، قانونگو اور تحصیلدار صرف دیہی آبادیوں میں کام کر سکتے ہیں، جن علاقوں میں لینڈ ریونیو ایکٹ نافذ ہے وہاں پٹواری زمین کی تقسیم اور انتقال نہیں کر سکتے،وہاں پٹوار خانے صرف ریکارڈ رکھنے کی حد تک محدود ہونگے، اس حکم نامے کا اطلاق پنجاب، سندھ، بلوچستان اور وفاقی دارالحکومت پر بھی ہو گا جبکہ خیبر پختونخوا میں اس حکمنامہ پر پہلے سے عملدرآمد جاری ہے، فیصلے میں قرار دیا گیا کہ از خود نوٹس پٹوار خانوں کے حوالے سے مختلف شکایات پر لیا گیا، ریونیو بورڈ کے سینئر ممبر نے بتایا کہ لاہور میں 363اسٹیٹس اور موضعات ہیں جبکہ 246اسٹیٹس کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کر دیا گیا، خیبرپختونخوا حکومت نے بتایا کہ ہاں لینڈ ریونیو ایکٹ 1974ءسے نافذہے۔ عدالت نے چاروں صوبوں اور وفاقی دارالحکومت سے ایک ماہ میں عملدرآمد رپورٹ طلب کر لی۔

یہ بھی پڑھیں

لاہور؛ لاکھوں پاسپورٹ التوا کا شکار، شہری کئی ماہ سے پریشان

لاہور: محکمہ پاسپورٹ میں ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد پاسپورٹ التوا کا شکار ہونے کی وجہ …