ڈپٹی کمشنرلاہورصالحہ سعید کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرشالیمار عبدالرزاق ڈوگرکے زیرنگرانی کئے جانے والے آپریشن کے نتیجے میں1ارب روپے مالیت کی وفاقی حکومت کا پلازہ مسمار کر دیاگیا


لاہور( اپنے نمائندے سے )ڈپٹی کمشنرلاہورصالحہ سعید کی ہدایت پر اسٹنٹ کمشنرشالیمار عبدالرزاق ڈوگرکے زیرنگرانی کئے جانے والے آپریشن کے نتیجے میں1ارب روپے مالیت کی وفاقی حکومت کی 20کنال اراضی پرتعمیرکیے جانے والا پلازہ مسمار کر دیاگیااور سرکاری اراضی کاقبضہ بحق سرکارضبط کردیاگیا ہربنس پورہ میں امریکن سکول کے سامنے سرکاری اراضی پرپلازہ تعمیر کرنے کی اطلاع پراسٹنٹ کمشنرنے ریونیوسٹاف ،محکمہ پولیس کے افسران اور متعلقہ انتظامیہ کے ہمراہ آپریشن کرتے ہوئے کاروائی کاآغاز کیااور20کنال سرکاری اراضی واہ گزار کرتے ہوئے قابضین کے خلاف مقدمہ کااندراج بھی کرادیا۔ ڈپٹی کمشنرلاہورنے اسٹنٹ کمشنرشالیمار کی جانب سے کیے گئے آپریشن کوسراہتے ہوئے تجاوزات آپریشن بلا امتیاز جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

لاہور؛ لاکھوں پاسپورٹ التوا کا شکار، شہری کئی ماہ سے پریشان

لاہور: محکمہ پاسپورٹ میں ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد پاسپورٹ التوا کا شکار ہونے کی وجہ …