اراضی ریکارڈ سنٹرز کی انسپکشن رپورٹ مرتب کرنے میں ناکامی کا ڈپٹی کمشنر لاہور نے نوٹس لے لیا

لاہور(میڈیا92نیوز/رپورٹر عامر بٹ سے) پرچہ رجسٹری انتقالات کی تصدیق و تاخیر، کھیوٹ فیشن ایشوز میں عدم دلچسپی اور اراضی ریکارڈ سنٹرز کی انسپکشن رپورٹ مرتب کرنے میں ناکامی کا ڈپٹی کمشنر لاہور نے نوٹس لے لیا پانچوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز صاحبان کو طلب کر لیا ہنگامی بنیادوں پر رپورٹ مرتب کرنے کی ہدایت کر دی مزید معلوم ہوا ہے کہ ڈپٹی کمشنر لاہور صالحہ سعید نے گزشتہ روز اراضی ریکارڈ سنٹرسٹاف کی پرفارمنس چیک کر نے کے حوالے سے میٹنگ طلب کی اور دوران میٹنگ پرچہ رجسٹری انتقالات کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانے کی جہاں ہدایت کی وہاں کھیوٹ فلیشن ایشو کو بروقت حل نہ کئے جانے پر برہمی کا اظہار بھی کیا جبکہ پانچوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ اراضی ریکارڈ سنٹرز کی کارکردگی انسپکشن رپورٹ مرتب کرتے ہوئے رپورٹ پیش کریں۔

یہ بھی پڑھیں

لاہور؛ لاکھوں پاسپورٹ التوا کا شکار، شہری کئی ماہ سے پریشان

لاہور: محکمہ پاسپورٹ میں ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد پاسپورٹ التوا کا شکار ہونے کی وجہ …