پٹواری مافیا کے گرد گھیرا تنگ لاہور،قصور، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، راولپنڈی کی فہرستیں تیار

لاہور(میڈیا92نیوز/رپورٹ:رضا ملک سے) سرکاری اور سیاسی سفارشوں پر تعینات ہو کر اربوں روپے کی جائیداد بنانے والے پٹواری مافیا کے خلاف بھی شکنجہ سخت ہو گیا۔ لاہور ، قصور، شیخوپورہ، گوجرانوالہ اور پنڈی کے پٹواری مافیا کے حوالے سے ابتدائی لسٹ تیار ہو گئی، کس پٹواری کو کس کی سفارش پر تعینات کیا گیا، کتنی سرکاری اراضی، کتنی عام شہریوں کی اراضی پر قبضے کرائے، اس حوالے سے کوائف اکٹھے کر لئے گئے۔ ذرائع کے مطابق 412ایسے پٹواریوں کے نام بھی اس لسٹ میں شامل ہیں جن پر سنگین الزامات ہونے کے باوجود تگڑی سفارشوں کی وجہ سے ہر دور میں ان کی مرضی کے مطابق ان کی تعیناتیاں ہوئی ہیں اور کئی ایسے پٹواریوں کے نام بھی سامنے آئے ہیں جو مختلف سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کی مکمل الیکشن مہم کے اخراجات تک اٹھاتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق لاہور کے حوالے سے لکھا گیا یہ کہ یہاں پر سابق حکومت کے دو اہم ترین افراد کے احکامات پر ہی پٹواری لگائے جاتے تھے، لاہور میں ممتاز پٹواری، ارشد پٹواری، مقبول سندھو، بہادر شاہ، شاہ نواز، طاہر شاہ، عرفان احمد موٹا، خالد گجر، اللہ وسایا، صغیر، عباد اللہ،سرور علوی، صابر، الطاف، عارف، میاں ندیم، بشیر، غیاث الدین اور افضل پٹواری و24مزید پٹواریوں کے نام شامل ہیں جب کہ شیخوپورہ میں رانا عباس، ملک زاہد، آصف جمیل، رانا امداد حسین، امانت علی، ملک عباس، ملک عیسیٰ، سلیم اختر، محمد عبداللہ، علم دین، محمد بوٹا، رانا اعجاز قیصر، امانت علی، مظفر علی کے نام شامل ہیں، ان میں سے بوٹا کے متعلق لکھا گیا ہے کہ اس نے کئی ہاﺅسنگ سوسائٹیاں بنا کر دی ہیں اور زرعی زمینوں کو کمرشل کیا ہے، چار پٹواری ایسے بھی ہیں جن کے شہر کے وسط میں باقاعدہ پلازے ہیں۔ قصور کے پٹواریوںمیں طیب، غلام دستگیر، مرز ا زاہد، سجاد، مراتب، عرفان علوی اور لیاقت کھوکھر شامل ہیں۔ گوجرانوالہ اور راولپنڈی کے 76پٹواریوں کے نام لسٹ میں شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ یہ پٹواری کرپشن اور بدعنوانی کے حوالے سےکیٹگری اے میں ہیں، اگر ان کو گرفتار کر کے ایکشن لیا جائے تو جہاں اربوں روپے کی برآمدگی ہو گی، وہاں کئی سیاسی اور سرکاری شخصیات بھی بے نقاب ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں

لاہور؛ لاکھوں پاسپورٹ التوا کا شکار، شہری کئی ماہ سے پریشان

لاہور: محکمہ پاسپورٹ میں ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد پاسپورٹ التوا کا شکار ہونے کی وجہ …